the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
واشنگٹن، 16 دسمبر (رائٹر) صدر براک اوباما کے قومى سيکورٹى کى مشير سوسن رائس نے ايران کے ساتھ عبورى معاہدے کے لئے اسرائيل کى حمايت حاصل کرنے کى غرض سے پچھلے ہفتہ اسرائيلى افسران کے ساتھ کئى ملاقاتيں کى ہيں۔چونکہ اسرائيل ايران کے ساتھ معاہدے سے ناراض ہے اس لئے اسے راضى کرنے کے واسطے امريکہ نے پچھلے ماہ اسرائيلى  وزيراعظم بن يامن نتن ياہو س ےبات چيت کى تھى اس کے بعد ہى يہ ملاقاتيں ہوئيں۔ اسرائيل کو شک ہے کہ ايران اپنا ايٹمى پروگرام روک دے گا جس کے بارے ميں مغربى ممالک سمجھتے ہيں کہ وہ ايٹمى ہتھيار بنانا چاہتا ہے۔پچھلے ماہ ايران اور بڑى عالمى طاقتوں کے درميان جنيوا ميں جو عبورى معاہدہ ہوا تھا اس کى رو سے ايران اپنا ايٹمى پروگرام روک دے گا جس کے عوض اس پر لگائى گئى کچھ پابندياں ہٹالى جائيں گى۔ آئندہ چھ ماہ کے دوران دونوں فريق ايران کے ايٹمى روگرام کے حل کےلئے جامع معاہدہ کرنے کى کوشش کريں گے۔رائس نے اپنے نائب ٹونى بلنکن اور خارجہ کے محکموں کے سينئر افسران نے اسرائيل کے قومى سلامتى کے



مشير يوسى کوہن ديگر اسرائيلى افسران کے ساتھ جمعرات اور جمعہ کو ملاقات کى تھى۔وائٹ ہاوس کے مطابق ميٹنگ کے دوران امريکى ٹيم نے اس عزم کو دہرايا کہ وہ ايران کو ايٹمى ہتھيار حاصل کرنے سے روک کر رہے گا۔يہ ملاقاتيں اس وعدہ کو پورا کرنے کى جانب ايک قدم ہيں جو اوبامہ نے نتن ياہو سے 24 نومبر کو فون پر کہا تھا کہ امريکہ اسرائيل سے مشورہ کرنے کے بعدہى ايران کے ساتھ جامع معاہدہ کرے گا۔اوباما اسرائيل اس کے حاميوں اور امريکى سينٹ کے مبران کو دليل دے رہے ہيں کہ آئندہ چھ ماہ اس حوالے سے اہم ہيں کہ ايران جامع معاہدہ کے لئے کتنا سنجيدہ ہے۔سينيٹ کے بعض ممبران ايران پر نئى معاشى پابندياں لگانے کے درپے ہيں مگر وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ اس  سے تہران حکومت کے ساتھ نازک سفارت متاثر ہوجائے گى۔ اوباما نے کہا ہے “اگر چھ ماہ کے اختتام پر يہ پتہ چلتا ہے کہ ہم کوئى معاہدہ نہيں کرپائيں گے تو بھى ہميں زيادہ نقصان نہيں ہوگا بلکہ حقيقت ميں بين الاقوامى برادرى کو پابندياں لگانے اور انہيں زيادہ سخت کرنے کا جواز مل جائے گا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.